دشمن غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لے، پاکستان پلک جھپکے بغیر جواب دے گا: انوار الحق کاکڑ
پاکستان کی جنگی تیاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ دشمن غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لے، پاکستان پلک جھپکے بغیر جواب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرسیال نے اپنے بیڑے میں ایک اور Airbus A320 طیارہ شامل کرنے کا معاہدہ کر لیا
سینیٹ میں خطاب
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جواب آنکھ کے بدلے آنکھ، گاؤں کے بدلے گاؤں، شہر کے بدلے شہر اور ملک کے بدلے ملک کے اصول کے مطابق ہوگا۔ موجودہ آرمی چیف انجام کا خوب اندازہ لگا کر فوری فیصلہ کرنے کے عادی ہیں جنہیں پورے ادارے کی حمایت حاصل ہے۔
پاکستانی قوم کا دفاع
پاکستانی قوم اطمینان رکھیں، وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کی پوری طرح اہل ہیں۔








