پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت اور بحالی کے پراجیکٹس کی اصولی منظوری، 59 بڑے شہروں میں سیوریج اینڈ ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا: مریم نواز

پنجاب میں ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر و مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اینڈ ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا۔ بڑے شہروں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے رین واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔ واٹر سپلائی ٹیوب ویل کو بجلی بلوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے سولر انرجی پر منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد بھی مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے، رانا ثناءاللہ
اجلاس اور فیصلے
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ رورل روڈ بحالی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دیہات کی 4500 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان پہنچ گئے
کھیلوں اور تفریحی سہولتیں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پارکس میں بچوں کے لئے جھولے اور سپورٹس کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کو پنجاب بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیرا ہتمام نئے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گلیوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی۔ پہلے فیز میں شامل شہروں میں پارک بھی ڈویلپ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
دیہی ترقی کا منصوبہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے دیہات میں بھی یکساں ڈویلپمنٹ کی ہدایت کی۔ دیہات میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و بحالی اور گلیوں میں ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔ دیہات کے ہر مرکزی قبرستان میں چار دیواری اور صفائی کا اہتمام کیا جائے گا۔ دیہات میں پارک اور پلے گراؤنڈ بھی بنائے جائیں گے۔ ہر گاؤں سائن بورڈ اور گھروں کی نمبر مارکنگ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں، غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے: ایرانی صدر
ماحولیات کی بہتری
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر دیہات کے جوہڑوں میں بائیوٹیکنالوجی سے صفائی کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ گندے پانی کے جوہڑ میں مخصوص پودے لگانے سے بدبو اور گندگی کا خاتمہ ہوگا۔ گندے پانی کے جوہڑ میں لگائے گئے مخصوص پودے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا بھی خاتمہ ہوگا۔ سپیشل پلانٹ کی جڑیں گندگی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ کا اعلان
یونین کونسل دفاتر کی بہتری
وزیراعلیٰ کو پروگرام برائے یونین کونسل آفس پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عوام کی سہولت کے لیے ہر یونین کونسل میں میٹنگ ہال، کونسل روم اور سیکرٹری آفس بنائے جائیں گے۔
صفائی کا عظیم پروگرام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ستھر پنجاب کامیابی سے جاری ہے۔ شہری صوبے کو صاف بنانے کے لیے اپنا فرض بھی نبھائیں۔