میں پوپ بننا چاہوں گا، ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان

ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق میں پوپ بننے کا خواہش کا اظہار
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پوپ بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کراچی بیکری پر حملہ، لیکن کراچی میں بمبے بیکری کے کیا حالات ہیں؟ پاکستان اور بھارت کا فرق پوری دنیا نے دیکھ لیا۔
پوپ کے انتخاب کے حوالے سے سوال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ وہ کس کو پوپ دیکھنا چاہتے ہیں؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں پوپ بننا چاہوں گا، یہ میری اولین ترجیح ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا: اسحاق ڈار
نیویارک کے کارڈینل کی تعریف
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ترجیح تو نہیں تاہم ایک کارڈینل نیویارک میں بھی ہیں جو بہت اچھے ہیں۔
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب
واضح رہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا انتخاب اگلے ماہ ہوگا اور اس کے لیے دنیا بھر سے 135 کارڈینلز اگلے ماہ ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔