بھارتی سفارتی عملہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ

بھارتی سفارتی عملے کی واپسی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت اور کشیدگی کے دوران تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 ارکان واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، کسانوں کیلئے شاندار پیکج لانے کا اعلان
سفارتی عملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایک بھارتی سفارتکار اور 8 سٹاف اراکین گزشتہ روز واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئے۔ بھارتی ہائی کمیشن سے 2 فیملی ممبران بھی بھارت روانہ ہوئے۔ دوسرے مرحلے میں 2 سفارتکار، 11 سٹاف ممبران، اور 2 فیملی کے ارکان واپس روانہ ہوئے۔
روانہ کرنے کا عمل
بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار راحل کمار راکیش سمیت سٹاف ارکان نے وفود کو روانہ کیا۔