بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
بھارت کی فضائی حدود کی بندش
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔ بھارتی حکومت نے پاکستان کے لیے فضائی بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آج سے 23 مئی تک بھارتی فضائی حدود تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: منفی سیاست اور محاذ آرائی ختم کر کے قومی مفاہمت کے لیے کام کیا جائے، انتخابات کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جن پر اپوزیشن اور حکومت کا مکمل اتفاق ہو
پاکستان کی قومی ائیرلائن کی احتیاطی تدابیر
قومی ائیرلائن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو 106 رنز کا ہدف دے دیا
بھارت کی جانب سے اقدامات
واضح رہے کہ اس سے پہلے پہلگام حملے کو جواز بنا کر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہد معطل کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھارتی ائیرلائنز کے لیے اپنے فضائی حدود بند کر دی تھیں۔
ہنگامی صورتحال کا سامنا
پاکستان کی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔








