علاج کے لیے بھارت جانے والے آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی
آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچ گئی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) علاج کیلئے بھارت جانیوالے پاکستانی نوجوان آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں، کسی بھی کرکٹر کی پرفارمنس ایسی نہیں تھی کے اسے اے کیٹیگری میں رکھا جاتا، محسن نقوی
علاج کے دوران انتقال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، کوئٹہ کا رہائشی آریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا جو اپنے علاج کیلئے بھارت کے شہر چنئی گیا تھا۔ تاہم بدقسمتی سے 25 اپریل کو دوران علاج چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کریپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے خصوصی معاون کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا ؟ جانیے
میت کی واپسی
آریان کے والد شاہ جہان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آریان شاہ کی میت کراچی سے کوئٹہ پہنچا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیوروکریسی سے دفعہ 144 اور کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ
نماز جنازہ اور تدفین
کوئٹہ پہنچائے جانے کے بعد آریان شاہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے بعد آریان کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔
بھارت سے کولمبو کے راستے واپسی
واضح رہے کہ آریان شاہ کی میت بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔








