گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے گینگ کی سرغنہ پکڑی گئی، کیا کچھ برآمد ہوا؟ پاکستانی حیران پریشان
خواتین چور گینگ کا انکشاف
لاہور ( آئی این پی) گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے خواتین گینگ سرغنہ پکڑی گئی، جس سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق خواتین چور گینگ کی سرغنہ کو گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور لیڈی چور گینگ کی سرغنہ صفیہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی ضروریات کے لیے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں، عوامی ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم
گرفتاری کی تفصیلات
پولیس نے بتایا کہ علاقے میں خواتین گینگ کی جانب سے مسلسل وارداتوں کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 40 تولہ سونا، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملوں کے بعد 154 اسرائیلی ہسپتال منتقل
چوری کی طرز عمل
ملزمہ صفیہ اپنی ساتھی آمنہ کے ساتھ مل کر گھروں میں کام کاج کے بہانے داخل ہوتی تھی۔ ملزمہ خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی یا موقع ملتے ہی گھر کا صفایا کر کے فرار ہو جاتی تھیں۔ ملزمہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ملزمہ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
شکریہ اور انعامات
بعد ازاں برآمد ہونے سالا سامان مدعیان کے سپرد کردیا گیا، جنہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب حکام نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔








