پاک بھارت کشیدہ صورتحال، صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، موجودہ حالات پر گفتگو

صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ پیدا شدہ کشیدگی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا ردعمل

موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے امریکی صحافی کو ملٹری کمپاؤنڈ پر حملے کی رپورٹنگ سے روک دیا

بھارت کے جارحانہ رویے کا اثر

ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے، پاکستان ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاکستانی قوم متحد ہے، اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کسی بھی خطرے یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملاقات میں بھارت کے جارحانہ رویے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت پر پاکستان کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92 فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد ہوگئی

بھارتی الزامات پر افسوس کا اظہار

رہنماؤں نے پہلگام حملے کے حوالے سے بھارتی قیادت کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے لگائے گئے الزامات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان دو دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا، بے پناہ انسانی اور معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی برادری دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے پاکستان میں عسکریت پسندوں کو فنڈنگ اور تربیت میں بھارت کے ملوث ہونے کا نوٹس لے۔

خود مختاری کے تحفظ کی یقین دہانی

صدر مملکت نے بھارتی بے بنیاد الزامات پر حکومت کے ردعمل اور ذمہ دارانہ انداز میں صورتحال سے نمٹنے کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...