ملکی دفاع کے عظیم مقصد کیلئے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے، نواز شریف
نواز شریف کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت ن لیگ کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے عظیم مقصد کیلئے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ پاکستانی ایجنٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار
قومی اتحاد اور یکجہتی
رائیونڈ میں سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔
جمہوریت کا حسن
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔








