100 اور 1500 مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
قرعہ اندازی کی تاریخ
لاہور( آئی این پی) 100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی انٹیلیجنس کی خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو بھارتی ایجنٹوں سے جان کے خطرے کی وارننگ
100 روپے والے بانڈز
تفصیل کے مطابق 100 روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000 روپے کے 1199 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
1500 روپے والے بانڈز
اسی طرح 1500 روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین جبکہ 18500 روپے کے 1696 انعامات ہیں۔








