مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاونٹرز، بھارت کا نیا منصوبہ بے نقاب

بھارتی فوج کا منصوبہ

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے پاکستانیوں کو فیک انکاونٹرز میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

حراست میں پاکستانیوں کی تعداد

نجی ٹی وی جیونیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی، جبراً حراست میں ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پاکستانیوں کو فیک انکاونٹرز میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء اور ٹرالر ضبط

پلانٹڈ شواہد

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں میں رکھے جانے والے ان افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں ہر کلومیٹر پر 27 روسی فوجی ہلاک ہوئے، بی بی سی کی تحقیق میں دعویٰ

پاکستان مخالف پروپیگنڈا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد کو پاکستان سے آنے والے دہشت گرد ظاہر کرے گا، چند افراد سے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات، اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا

پاک فوج کا بیان

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید پاکستانیوں کی تفصیلات بتا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کونسے اینگل پر نصب سولر پینلز سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں؟

پہلگام واقعہ

خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر بھارت کے فالس فلیگ آپریشن میں 22 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر بغیر شواہد کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کیے جس کا پاکستانی حکومت اور آرمی کی جانب سے بھرپور انداز میں جواب دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کا واضح پیغام

پہلگام واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے، تاہم پاکستان نے بھارت سمیت پوری دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی یا پاکستان کی ملکیت میں آنے والے پانی کو روکا تو ایسی طاقت سے جواب دیا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...