پیکا ایکٹ اور ہتک عزت قانون آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے: پی ایف یو جے
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹں کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹں نے حکومت کے پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کے ہتک عزت قانون کو آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں آئین کی پامالی افسوسناک ہے:مصطفیٰ نواز کھوکھر پھر کھل کر بول پڑے
آزادی صحافت کا خطرہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے قائم مقام صدر خالد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک میں آزادی صحافت تیزی سے ختم ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز طلب
قوانین کے خلاف جدوجہد
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پیکا ایکٹ اور ہتک عزت جیسے کالے قوانین کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔
حکومت سے مطالبات
انہوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے آزادی صحافت کے احترام کا مطالبہ بھی کیا۔








