وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

وزیر اطلاعات پنجاب کی مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب صدر کاظم خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل تنویر شوکت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ اور مدینہ منورہ میں حج کے پہلے عازمین کا پرتپاک استقبال، تعلق کن ممالک سے ہے؟
سی پی این ای کا کردار
اپنے تہنیتی پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سی پی این ای نے پرنٹ میڈیا کے حقوق کے تحفظ اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے ہمیشہ مثالی جدوجہد کی ہے۔ اخباری صنعت میں سی پی این ای کا کردار نہایت اہم، کلیدی اور مؤثر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑی ریاست سے جیت کا دعویٰ
پنجاب حکومت کا عزم
وزیر اطلاعات نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت پرنٹ میڈیا انڈسٹری کی بہتری، ترقی اور استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بیت المال کونسل کا پہلا اجلاس ،فلاحی منصوبے “بے روزگاری سے خوشحالی تک” کے قیام کی منظوری
اخبار کی افادیت
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ موجودہ دور میں جہاں ڈیجیٹل میڈیا اور انٹرنیٹ کا غلبہ ہے، وہاں بھی اخبار کی اہمیت اور افادیت برقرار ہے۔ آج بھی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو مستند، معتبر اور قابلِ اعتماد سمجھا جاتا ہے۔
پنجاب حکومت کا عزم
اخباری صحافت کا معیار اور اثر انگیزی، کسی بھی جدید پلیٹ فارم سے کم نہیں ہے۔ پنجاب حکومت پرنٹ میڈیا کے ساتھ بھرپور تعاون کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے تاکہ معلومات کی ترسیل میں شفافیت اور ذمہ داری کو فروغ دیا جا سکے۔