پاک فضائیہ نے میزائلوں سے لیس بھارتی رافیل طیاروں کو کیسے واپس بھگایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاک فضائیہ کی تاریخی کامیابی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی رات بھارت کی پاکستان کی جانب پیشقدمی کی کوشش ناکام بنائی اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا
تفصیلات کا انکشاف
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال نے اس معاملے کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے انبالہ فضائی اڈے سے اڑان بھری۔ یہ طیارے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ای پی این ایس کا حکومت پنجاب کی جانب سے پیپرا رولز میں ترمیم پر شدید تشویش کا اظہار
پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم
جب یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہے تھے تو پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز کو جام کردیا، جس کی وجہ سے ان طیاروں کا آپس میں اور زمین سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
بھارتی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ
پاک فضائیہ کے جے ٹین سی (J10C) طیارے بھی کسی بھی قسم کی کارروائی روکنے کے لیے فضا میں موجود تھے۔ پاک فضائیہ کی مؤثر جوابی کارروائی کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو واپس انبالہ جانے کے بجائے سری نگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔