پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، پھول نچھاور کئے
پاکستانی عوام کی یکجہتی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد پاکستانی عوام کی جانب سے اپنی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے:وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ
محبت اور حمایت کا اظہار
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عوام پاک فوج کے قافلوں پر پھول نچھاور کر کے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عوام نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے اور اپنے جوانوں کے ساتھ مکمل اتحاد کا پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سحرش علی نے یو ایس ورجینیا گولڈ سرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
فوج اور قوم کی یکجہتی
فوجی جوانوں نے بھی ہمیشہ کی طرح قوم کی محبت کو ہاتھ اٹھا کر وصول کیا اور اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ اور قوم ایک ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام گورنر کی گورنر ہاؤس آمد، کامران ٹیسوری دفتر کی چابیاں بھی بیرون ملک ساتھ لے گئے
دفاعی ماہرین کی رائے
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات ہوں یا دشمن سے جنگ، پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور اب بھی وہی جذبہ قائم ہے۔ عوام کا یہ جوش و خروش اور محبت پاک افواج کے حوصلے بلند کرتا ہے۔
بھارتی جارحیت کا جواب
ماہرین نے مزید کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔








