بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیں گے: پاکستانی سفیر

پاکستانی سفیر کا ایٹمی ہتھیاروں سے جواب دینے کا اعلان
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید کی کرن کبھی بجھتی نہیں کہیں نہ کہیں روشن رہتی ہے، بڑی مایوسی کا وقت تھا، ”دنیا ختم نہیں ہوئی، بڑی زندگی پڑی ہے اللہ ضرور کوئی اور موقع دے گا“
پاکستان کی انٹیلی جنس معلومات
ڈان نیوز کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوئی کوشش کی تو اسے ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، مخصوص علاقوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اور اس کا خطرہ حقیقی نوعیت کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلی کو مار کر کچا چبا جانے والی خاتون کو سزا سنادی گئی
دریاؤں کے پانی کی تبدیلی کے خلاف اقدام
خالد جمالی نے کہا کہ اگر بھارت نے دریاو¿ں کے پانی کا رخ موڑنے یا اسے روکنے کی کوشش کی تو اسے بھی پاکستان جنگی اقدام تصور کرے گا اور ایسی کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی ہیری نے میگھن کو طلاق دے دی؟ شہزادے کا موقف آگیا
بھارتی الزامات کی تردید
خالد جمالی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں، جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، ہم بھارتی جنگی پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کا پورا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو بدترین تحفہ، 45ویں سالگرہ پر سزائے موت دے دی گئی
عالمی برادری کی توجہ کا مطالبہ
پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، ہم چین اور روس سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ممکنہ اجلاس
واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے یونان نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں 2 دھماکے
یونان کی جانب سے بریفنگ
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یونان کے سفیر انجیلوس سیکیریس نے جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صحافیوں کو یونان کی ایک ماہ طویل صدارت کے دوران سلامتی کونسل کے کام کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس بلانے کی اہمیت
انجیلوس سیکیریس نے کہا کہ ہم قریبی رابطے میں ہیں، لیکن پاک - بھارت کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس جلد یا کچھ وقت بعد ہو سکتا ہے، ہم دیکھیں گے، ہم تیاری کر رہے ہیں، یہ ہماری (یو این ایس سی) صدارت کا پہلا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک کسی فریق کی جانب سے اجلاس بلانے کی باضابطہ درخواست پیش نہیں کی گئی، لیکن اس طرح کی بحث کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یقیناً اگر اجلاس بلانے کے لئے کوئی درخواست آئی تو یہ اجلاس ہونا چاہئے کیونکہ شاید یہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا بھی ایک موقع ہے اور اس سے کشیدگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ہم اسے دیکھیں گے۔