ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
روزگار میں کافی دنوں سے مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔ آپ بعد نماز مغرب صورة واقعہ پڑھا کریں اور اپنے دل کے معاملات ٹھیک کرنا بے حد ضروری ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا لکی مروت میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اس وقت مالی معاملات کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ فضول کاموں میں اپنے وقت کو ضائع مت کریں اور اندرون خانہ سازشیوں سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں مقیم پاکستانی حبیب عقیل ظہیر نے پاور لفٹنگ میں متعدد گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنی کامیابی کو پاکستان کے نام کر دیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی بھی معاملے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہوں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آج جو بھی ہے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور ایک اہم سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا سب سے بڑا کارڈ ان کی قید ہے، حامد میر
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بعض افراد کو قانونی معاملات سے نجات ملے گی۔ جن سے مخالفت کا سامنا تھا وہ اللہ کا نام لے کر خودبخود پیچھے ہٹ جائیں تو ان کے لئے بہتر ہے۔ ابھی مسئلہ ٹھیک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی افغان شہری 31دسمبر کے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا،محسن نقوی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جس طرف کے حالات کا سامنا ہے، اس میں ذرا سا بھی رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے اور پریشان نہ ہوں۔ جو نصیب میں ہے، وہ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو مل کر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بجلی کی خریدوفروخت کے لیے نیا نظام لاگو کر دیا گیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کوئی کسی کا نہیں ہے، سب مطلب کے رشتے بن گئے ہیں اور آپ ان میں پھنس چکے ہیں۔ آج خود کو باہر نکالنے کا بہترین موقع ہے، اب خود کو سازشی لوگوں سے دور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مار خور عظیم الشان جانور اور پاکستان کے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے: وزیر اعلیٰ کا عالمی دن پر پیغام
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنی غلطیاں درست کریں، پہلے ہی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں۔ آپ مزید مسئلے بڑھا رہے ہیں، اس وقت فوری اصلاح کی ضرورت ہے، دیر مت لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت، مزار پر پھول رکھنے کی تقریب
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد کو گھریلو زندگی میں پریشانیوں کا سامنا ہے، وہ خود اگر حکمت عملی سے چلیں گے تو اس کو ختم کر سکتے ہیں۔ آج اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے الیکٹرک وہیکلز پالیسی بنالی، زبردست پیشکش کر دی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو آج پرای باتیں تنگ کر سکتی ہیں۔ جو وقت گزر گیا وہ تو لوٹ کر نہیں آ سکتا۔ اب زندگی کو نئے انداز سے شروع کرنے کا وقت ہے، آج ابتداء کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جمہوریت ہار گئی، خود کو پارلیمنٹیرین کہتے شرم آتی ہے، اسد قیصر
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت مالی طور پر بہتری ملنے کا امکان ہے اور جس طرف امید لگا رکھی ہے، وہ پوری ہو سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے، وہ کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بڑی مشکل سے نجات مل رہی ہے۔ آپ کو اب سنبھل کر چلنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ ان تمام باتوں سے دور رہا جائے، جس میں تھوڑا سا بھی خطرہ موجود ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب آپ کو اپنے معاملات میں خاطر خواہ بہتری محسوس ہو گی۔ آپ پہلے کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے، ایک خبر سب کچھ ٹھیک کر دے گی ان شاءاللہ۔








