پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لوئیر دیر میں پی ٹی آئی رہنما کی شمولیت
لوئیر دیر(آئی این پی) تحصیل خال میں پی ٹی آئی رہنما اکبر سید نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن، ہسپتالوں پر براہ راست حملے، طبی سہولیات ختم، 135 فلسطینی شہید
تفصیلات
تحصیل خال کے علاقے طورمنگ 1 شیکولئی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور مقامی رہنما اکبر سید، ریحان، فھیم خان، یاسر خان، حنیف اللہ، احمد شاہ، شاہ ولی خان، ذاکر خان، فرد خان، رضوان ودیگر ساتھیوں و خاندانوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
پروقار تقریب
یہ اعلان ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکبر سید نے سابقہ ایم پی اے محمد زمین خان ایڈووکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی نظریے اور قیادت کے وژن سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گرونانک کبڈی کپ، انڈیا اور ایران کی ٹیمیں وطن واپس پہنچ گئیں۔
اکبر سید کا پیغام
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'موجودہ سیاسی منظرنامے میں پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو درپیش چیلنجز کا حل دے سکتی ہے اور عوام کے مسائل کو حقیقی معنوں میں اجاگر کر سکتی ہے۔'
پیپلز پارٹی کا خیرمقدم
سابقہ ایم پی اے محمد زمین خان ایڈوکیٹ نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اکبر سید جیسے باشعور اور بااثر افراد کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور متحرک ہو گی۔