شورکوٹ کے قریب حادثہ، 5 مسافر جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

افسوسناک حادثہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شورکوٹ کے قریب حادثے میں 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوگواران کے ساتھ ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگواران سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔