مستونگ؛ نامعلوم کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

مستونگ میں فائرنگ کا واقعہ
مستونگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، لیویز نے بتایا کہ مستونگ میں تیری روڈ پر کلی ہزار خان کے قریب یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
فائرنگ کے بعد کی صورتحال
لیویز کے مطابق، جاں بحق افراد مستونگ کی جانب جا رہے تھے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تمام لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔