پہلگام حملہ: پاکستان پر ایک اور بھارتی الزام جھوٹ ثابت ہوگیا

بھارت کے بے بنیاد الزامات کی حقیقت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پر ایک اور بھارتی الزام جھوٹ ثابت ہو گیا، آزاد کشمیر میں کسی دہشت گرد ٹریننگ کیمپ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 400 فیصد ریکارڈ اضافہ کر دیا : وزیر تعلیم پنجاب

آزاد کشمیر میں دہشت گرد کیمپوں کا الزام

نجی ٹی وی وجیونیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر آزاد کشمیر کے علاقے بیلانور شاہ میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپس موجود ہونے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت

مقامی شہریوں کی گواہی

اسی الزام کی حقیقت جاننے کے لیے انٹرنیشنل اور پاکستانی میڈیا نے ایل او سی سے 26 کلو میٹر کے فاصلے پر بیلانور شاہ کا دورہ کیا۔ بھارتی الزامات کے برعکس، علاقے میں پرامن ماحول اور زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

مقامی شہری نے کہا کہ 37 سال سے دور دور تک کوئی کیمپ نہیں دیکھا، معمولات زندگی اچھی طرح جارہی ہیں، دنیا تسلیم کررہی ہے کہ یہاں کوئی جہادی کیمپ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف: پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں دھاوا دشمن قوتوں کے حملے کی علامت

سیاحوں کی گواہی

وہاں موجود سیاح کا کہنا تھا کہ ہم یہاں لوگ گھومنے پھرنے آئے تھے، ہمارے سامنے بچے اسکول میں گئے، پیچھے ایک کالج ہے، سرکاری اسکول ہے، بچے اپنی لائف انجوائے کررہے ہیں اور ہم بھی گھوم پھر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں بطور ریٹرننگ افسر دھاندلی کے مرتکب سول جج کی برطرفی کا فیصلہ درست قرار

تعلیمی سرگرمیاں

بیلانور شاہ کے علاقے میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔ خاتون پرنسپل کا کہنا ہے کہ 5 سال سے یہ ادارہ چلا رہے ہیں، کوئی ایکٹیویٹی ہم نے نہیں دیکھی، پر امن ماحول میں پڑھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں ابھیشیک شرما نے 28گیندوں پر سنچری مار دی

وفاقی وزیر کا بیان

اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت بغیر ثبوت پاکستان پر بے بنیاد الزام لگارہا ہے، ان کی ساری حکمت عملی بچگانہ اور تخیلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے، دہشت گردوں کے کیمپس اور ان کی یہاں تربیت ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس لیے ہم یہاں آئے ہیں تاکہ بتا سکیں تم لوگ نقشے پر دعوی کرتے ہو، ہم لوگ یہاں پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ اور ہمایوں سعید کی پرانی ویڈیو وائرل

قدرتی حسن اور امن

بھارتی الزامات کے برعکس علاقے میں تربیتی کیمپس تو نظر نہ آئے، لیکن قدرتی حسن سے مالا مال اس علاقے میں روز مرہ کے معمولات زندگی اور چہل پہل ضرور نظر آئی۔

بھارت کا پراپیگنڈا

بیلانور شاہ کا پرامن ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کا یہ پراپیگنڈا بھی من گھڑت اور بے بنیاد ہے، جو کہ بھارت کے جنگی جنون کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...