بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب

بھارت کا دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی یاد میں نوحہ

بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیاں

نجی ٹی وی جیونیوز نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی 'را' نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو سرگرم کر دیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی را نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے۔ را نے بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیر قانونی افغانوں کو ان شہروں میں دہشت گردی کی ہدایات کیں۔

یہ بھی پڑھیں: زبان صاف کرنے کی عادت کا بڑا نقصان سامنے آگیا، ماہرین نے خبردار کردیا

دہشت گردوں کی منصوبہ بندی

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ را نے کارروائیوں کے لئے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھجوا دیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق، چند خود کش بمباروں کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کروائی گئی، جو دہشت گردی کی کارروائی میں گاڑی یا موٹرسائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منہاج مقصود نے 43ویں پنجاب اوپن گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیاریاں

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں۔ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بے امنی پھیلانا چاہتا ہے۔ دہشت گردی کے منصوبے کے پیچھے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاو¿ں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارتی یکطرفہ اعلان مسترد کر دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...