صرف 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کردیا گیا

لاہور میں قتل کا واقعہ
صرف 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛14نومبر کو آئینی بینچ کے سامنے 18 مقدمات سماعت کیلئے مقرر،کازلسٹ جاری
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صرف 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نشہ کی معمولی رقم پر شہری کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا تھا۔ چاقو سے سیدھا دل پر وار کیا گیا تھا، جس پر وسپتال منتقل کرنے کے دوران شہری ابراہیم جانبر نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ پاک بھارت جنگ بندی کیلئے کیوں متحرک ہوئی؟
ملزمان کا فرار اور گرفتاری
بعد ازاں ڈی ایس پی شفیق آباد کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے فوری ٹیم تشکیل دی گئی، تاہم اس دوران ملزمان شہری کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔ ان کی گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔ ملزمان قتل کرنے کے بعد پہلے قبرستان میں چھپے، رات فٹ پاتھ پر گزاری جبکہ پولیس ان کا پیچھا کرتی رہی۔ بعد ازاں ملزمان پولیس کو چکما دینے کے لئے اپنی لوکیشن بدلتے رہے۔
ملزمان کی شناخت اور قانون کا شکنجہ
ملزم کا ساتھی اور مرکزی ملزم امیر عرف میرو اپنی فیملی کے ہمراہ پشاور فرار ہو گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، یہی وجہ ہے کہ لاہور واپسی پر پولیس نے دونوں ملزمان کو دھر لیا، جن میں امیر اللہ عرف میرو اور غلام خان شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔