وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کی مذمت
حملے کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا
شہباز شریف کا بیان
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بھارتی پراکسی و نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ملک کی حفاظت کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025 متفقہ طور پر منظور
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہمدردی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مچھ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید پاک فوج کے سات جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، یہ قوم کے ہیرو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی محمد ایاز شہید کی قبر پر حاضری، پھولوں کی چادر بھی چڑھائی
مریم نواز شریف کا پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں دھماکے کے نتیجے میں شہید 7 سکیورٹی اہلکاروں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور انکے نائب شہید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی شدید مذمت
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مچھ کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد بی ایل اے بھارتی ایما پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، کیونکہ یہ بزدلانہ حملہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔
آخر میں
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی اور پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ پوری ریاست سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔








