وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت، 7 شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی دھماکے کی مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو دھماکے کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب
شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھماکے میں 7 شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سوگوار خاندانوں سے تعزیت
وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔