بھارت نے بزدلانہ حملے میں کتنے پاکستانی شہروں کو نشانہ بنا یا ؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

بھارت کا پاکستان پر میزائل حملہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 5 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس کل ،وقت بھی تبدیل ،انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان
ہدف بنائے گئے مقامات
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ کیا گیا جبکہ احمد پور شرقیہ، بہاولپور اور مرید کے پر بھی حملہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے
مسجد پر حملہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرخیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، جہاں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آغاجانی کاوائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے اعزاز میں عشائیہ
جانی نقصان
میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹلی میں بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوئے جبکہ احمد پور میں 12 شہری زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، سوئٹزرلینڈ نے بڑی پیشکش کردی
مقامی سکیورٹی ذرائع کی معلومات
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں۔ یہ حملہ رات کے اندھیرے میں پاکستانیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
جوابی کارروائی
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔ ابھی تک صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 20 مئی تک ملتوی
بھارتی وزارت دفاع کا بیان
بھارتی وزارت دفاع نے پاکستان میں حملوں کی تصدیق کردی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں 9 مقامات پر حملہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا تھا۔
تناؤ کی انتہا
گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا تھا کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔