پاکستان کے کس طیارے نے رافیل کا شکار کیا؟ ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوجائے

پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیاروں کو گرادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی دشمن کے طیاروں کے ساتھ زبردست ڈاگ فائٹ ہوئی جس میں پاکستان کے شاہینوں نے اپنی برتری کو ثابت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی بزنس مین رتن ٹاٹا کی صحت کی بگڑنے کی خبر غلط ثابت ہوئی
طیاروں کی تباہی
پہلے ایک طیارے کو گرایا گیا لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرے طیارے کو بھی ڈھیر کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل طیارے کو بھی گرایا گیا ہے۔ یہ وہی طیارہ ہے جس کو فرانس سے امپورٹ کرکے مودی سرکار سمجھ رہی تھی کہ اب وہ پاکستانی قوم کے جذبے پر قابو پاسکتی ہے، لیکن شاہینوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ فضا کے بادشاہ ہیں۔
رافیل طیارے کے شکار کا راز
ذرائع کا کہنا ہے کہ رافیل طیارے کو جس پاکستانی فائٹر جیٹ نے نشانہ بنایا ہے وہ جے 10 سی ہے۔