پاکستان کو چاہیے اس کا نام آپریشن سہاگ رات رکھ دے’’ پاکستانی صحافی کا ایسا ٹویٹ کہ جنگ کے ماحول میں بھی آپکو ہنسی آجائے

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان جب سے حالات کشیدہ ہوئے ہیں، دونوں جانب کے عوام بھی صورتحال پر اپنے اپنے انداز میں رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی کے آخری لمحات میں لوگوں کو سب سے زیادہ کن 4 چیزوں پر افسوس ہوتا ہے؟ نرس کا ایسا انکشاف کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے
بھارتی عوام کی جنگی جنون
ایک طرف بھارت کی مودی سرکار اور بھارتی میڈیا نے عوام کے ذہنوں میں جنگی جنون بھر رکھا ہے۔ اس جنون میں مبتلا بھارتی عوام پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزراء کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل پیش
پاکستانی عوام کا رد عمل
دوسری طرف پاکستانیوں نے موجودہ صورتحال کا مذاق اڑاتے ہوئے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی عوام کا خوب مزہ لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام نے اس حوالے سے میمز بنائیں، جو کہ خاصی تحسین کی گئی ہیں۔
صحافتی چٹکلے
بھارتی جارحیت کے بعد ایک پاکستانی صحافی نے دلچسپ چٹکلا چھوڑا، جسے سن کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی۔ بھارت نے پاکستان پر کیے حملے کو آپریشن "سندور" کا نام دیا ہے۔ اس نام کا مذاق بنانے کے لئے پاکستانی صحافی نے تجویز دی کہ پاکستان کو چاہیے کہ اس کا نام آپریشن "سہاگ رات" رکھ دے، جس نے سندور مٹا دیا۔