پاکستان کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا، شروع بھارت نے کیا ختم ہم کریں گے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کی بھارتی حملے کی مذمت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ مئی میں دشمن نے حملہ کیا، 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاکستان کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے ایم ایس دھونی سے پچھلے 10سالوں سے بات نہیں کی، ہر بھجن سنگھ کا انکشاف

پاکستانی عوام کی حمایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولپور پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، شروع بھارت نے کیا ختم ہم کریں گے۔ امن چاہتے ہیں مگر عزت کے ساتھ۔ جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم ایک لشکر بنے گی۔

ہنگامی ہدایات

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، اسپتال اور دیگر متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر الرٹ رہیں۔ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ شہری دفاع (Civil Defence) کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف سرکاری ذرائع سے معلومات لیں۔ زخمیوں یا متاثرہ افراد کی اطلاع فوری قریبی ہسپتال یا ریسکیو ادارے کو دیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...