پاکستان پر بھارتی جارحیت پر جاپان نے اہم بیان جاری کردیا
جاپان کا بیان
ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعہ کی آڑ پر پاکستان پر بھارتی جارحیت پر جاپان نے اہم بیان جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے دادا بے لوث زمانے کے شہسوار تھے، ہر دکاندار سے حال دریافت کرتے، بیوہ بہنوں اور غریب رشتہ داروں کے بچوں کو پڑھایا، نوکریاں بھی دلوائیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان توقعات
امریکی میڈیا کے مطابق جاپان نے پاکستان بھارت پر تحمل کامظاہرہ کرنے پر زوردیا ہے، جاپانی چیف کیبنٹ سیکرٹری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت بات چیت سے صورتحال کو مستحکم کریں۔
چین کا ردعمل
قبل ازیں پاکستان کیخلاف بھارتی کارروائی پر چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے، خطے میں بدلتی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں کہ امن کو موقع دیں، دونوں ملک پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کو مزید ہوا دینے والے اقدامات سے گریز کریں۔








