ہم سو رہے تھے کہ اچانک زلزلہ محسوس ہوا، پاکستانی شہریوں نے بھارتی حملے کا آنکھوں دیکھا حال بتادیا
بھارتی فوج کا بزدلانہ حملہ
مریدکے (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کا ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ
مقامی لوگوں کی گواہی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مرید کے کے نواحی علاقے ننگل ساہداں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقامی مسجد اور اطراف میں یکے بعد دیگر چار حملے کیے۔ مکنیوں کے مطابق جس مسجد اور مدرسے پر بھارت نے حملہ کیا وہ اس کے قریب ہی رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی
علاقہ مکینوں کی صورتحال
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پہلے ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد تین اور دھماکے سنے گئے۔
مقامی شخص عثمان نے بتایاکہ علاقہ مکینوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، بھارت نے اپنی بزدلانہ کارروائی میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس پھر معطل
خاندان کی بے گھر ہونے کی کہانی
مظفرآباد کے علاقے شوائی سے نقل مکانی کرنے والے ایک خاندان نے بتایا کہ وہ سو رہے تھے کہ اچانک زلزلہ سا محسوس ہوا اور وہ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات
بھارتی فوج کی مشینری کو نقصان
واضح رہے کہ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 13 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔
پاک فوج نے بھارتی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا، جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔
بھارت کی شکست
پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔








