نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھارتی گولہ باری سے نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں
بھارت کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر حملہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے نوسیری ڈیم کے سٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے بدعنوانی، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث اپنے ہی 271 افسران کو سزائیں سنادیں۔
حملے کی نوعیت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی ذخائر پر یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ نیلم جہلم پراجیکٹ کے نوسیری ڈیم کے سٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا۔
نقصانات کی تفصیلات
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے نیلم دریا پر قائم نوسیری ڈیم کے انٹیک سٹرکچر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ڈی سینڈرز یونٹ کے انٹیک گیٹس کو شدید نقصان پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی ہائیڈرولک سسٹم کے ایک اہم پروٹیکشن یونٹ پر بھی گولہ باری کی گئی۔ حملے میں ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا۔








