رافیل گرانے کے بعد جے 10 بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں بھاری اضافہ

پاکستان کی فضائی کاروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جانے کے بعد چین کی معروف دفاعی کمپنی ”چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن“ کے شیئرز میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ کمپنی جدید ”J0C“ لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے، جو پاکستان ایئر فورس کے بیڑے کا اہم حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لودھراں میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی
پاکستان نے ہندوستانی جارحیت کے جواب میں تین رافیل سمیت پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، جن میں سے بعض کو پاکستانی فضائیہ کے J0C طیاروں نے نشانہ بنایا۔ اس مؤثر کارکردگی کے بعد چین کی دفاعی صنعت پر دنیا بھر کی توجہ مرکوز ہو گئی ہے، اور اسٹاک مارکیٹ میں چینی کمپنی کے شیئرز تیزی سے اوپر جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں گلوبل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایگزیبیشن GETEX 2025 کا انعقاد
تجزیہ کاروں کی رائے
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی کامیابی نے نہ صرف بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا بلکہ چین کے دفاعی ساز و سامان کی عالمی ساکھ کو بھی مزید مستحکم کیا ہے۔ J0C طیارے پہلے ہی کئی ممالک کی دلچسپی کا مرکز تھے، اور اب ممکنہ طور پر ان کی عالمی مانگ میں اضافہ متوقع ہے۔
بھارت کی حالت
دوسری جانب، بھارت کو اس فوجی ناکامی کے باعث شدید سفارتی اور عسکری دباؤ کا سامنا ہے۔