پاکستان نے بھارت کے سندور کا تندور بنا دیا، حنیف عباسی
حنیف عباسی کا بھارت پر تنقید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے سندور کا تندور بنا دیا ہے، دشمن نے دراندازی ہمیشہ رات کی تاریکی میں کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
بھارت کا دہشتگردی کا کردار
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کو پاکستان آنے کی جرأت نہیں ہوئی، اس نے پاکستانی حدود کے باہر سے مساجد اور سویلین پر حملے کیے، اس نے جو کچھ کیا یہ عالمی دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں قائدِ ایوان کی 6 سال میں سب سے کم 28 فیصد حاضری رہی: پلڈاٹ
پاکستان کی فضائی طاقت
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیاروں کو مار گرایا، رافیل طیارے ریت کے ٹیلے ثابت ہوئے، بھارت میں آج صف ماتم بچھ گیا ان کی قوم مودی پر تھو تھو کر رہی ہے، شاہینوں نے دنیا کو دکھا دیا ہماری ایئر فورس دنیا کی بہترین ایئر فورس ہے، پوری قوم کی جانب سے شاہینوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی
شہادت کا عزم
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک جوان شہید ہوا تو ہم گھس کر 100 ماریں گے، ایل او سی کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کو اڑا کر رکھ دیا، بھارت بالی ووڈ کا کردار ادا کر کے فلم بنانے کی کوشش کر رہا تھا، مودی نے سفید جھنڈا لگا کر شکست کا اعتراف کر لیا لیکن ہم چھوڑیں گے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی رانا ضد پر اَڑ جائے تو رانی بھی اسے منا نہیں سکتی، میری کیا حیثیت ہے، دل پر پتھر رکھتے ہوئے کہا”قبول ہے۔ قبول ہے۔ قبول ہے“
بھارتی سیاست پر تنقید
ان کا کہنا تھا کہ 'بھارت کو بار بار پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا کہا، سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کہہ رہے ہیں مودی نے بہار الیکشن کی وجہ سے دہشتگردی کی، پہلگام میں جو سیاح مارے گئے اس کے پیچھے مودی سرکار ہے، آپ کو سندور کا بہت شوق ہے پہلے بھی آپ کی مانگوں میں سندور بھرے ہیں، ہم نے ابھی کچھ کیا ہی نہیں صرف ٹریلر دکھایا ہے۔'
دفاع کی تیاری
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ بھارت نے غلطی کی، ہم نے اپنا دفاع کیا ہے، بھارت پانی بند کرے گا تو وہاں ماریں گے کہ یاد کرو گے۔








