بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب کا پانی کی بندش کے بعد ہیڈ مرالہ بیراج میں بہاؤ 3 ہزار 100 کیوسک رہ گیا۔
بھارت کی آبی جارحیت
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی بند ہونے سے سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ بیراج میں پانی کا بہاؤ 3 ہزار 100 کیوسک رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محبت کی شادی پھر طلاق، تیونس سے آئی لڑکی کو سفارتخانے نے اسلام آباد پہنچا دیا
ہیڈ مرالہ بیراج کا پانی کا بہاؤ
ڈان نیوز کے مطابق، ہیڈ مرالہ بیراج سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 91 ہزار 133 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ معمول کے مطابق ہیڈ مرالہ بیراج میں پانی کا بہاؤ 25 ہزار کیوسک سے 30 ہزار کیوسک رہتا ہے۔ بھارت آبی جارحیت سے بھی باز نہیں آرہا ہے، جس کی وجہ سے سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ بیراج میں پانی کا بہاؤ نچلی سطح پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ اورنگی ٹاؤن میں منشیات بحالی مرکز پر مشتعل افراد کا دھاوا، منشیات کے عادی 125 مریض فرار
پانی کی گنجائش اور موجودہ صورتحال
اس حوالے سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، ہیڈ مرالہ بیراج میں اس وقت پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 8 ہزار 533 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سب ڈویڑنل آفیسر (ایس ڈی او) ہیڈ مرالہ بیراج کے مطابق، ہیڈ مرالہ بیراج میں 11 لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں ایسا ہی تھا۔کھرا، سچا اور کچھ اکھڑ، کچھ بیوقوف،لفافہ دینے کی کوشش میں خوب بے عزتی کرائی”تمھیں کوئی غلط فہمی ہے کہ یہ سب کچھ پیسے کیلئے تھا“
بھارت کی حالیہ کارروائیاں
2 روز قبل بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی بند کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجا دیا تھا۔ بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے نتیجے میں ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور
پاکستان کے مؤثر جواب
وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صبح سویرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔
قومی سلامتی کی صورتحال
اس کے علاوہ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچنے کی مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم قوم سے اہم خطاب کرنے والے ہیں، جب کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس سہ پہر ساڑھے 3 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری متوقع ہے۔








