کیا بھٹنڈا میں پاکستان نے بھارت کا طیارہ مار گرایا؟ قریبی گاوں سے مبینہ فوٹیج سامنے آگئی، بھاتیوں کی نیندیں اُڑ گئیں

بھارتی جارحیت کا جواب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ گزشتہ شب بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں جہاز گر کر تباہ ہونے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو گئی ہیں، مگر بھارتی حکومت کوئی بھی جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام جان چکے ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں ہی طے ہوگا، ضمنی الیکشن میں کامیابی اعتماد کا ثبوت ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
ملبے کی ویڈیوز اور مقامی گواہی
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بھٹنڈا کے قریبی گاوں ’آکلیہ خرد‘ کے رہائشی نے بھارتی فوج کی جانب سے طیارے کا ملبہ اٹھانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ شہری نے بتایا کہ "ہمارے گاوں میں ایک جہاز کریش ہوا ہے۔ ہمیں تو یہ لگا تھا کہ جو ڈرل ہو رہی ہے، اس میں سموگ فائر کیا ہوگا۔ آرمی کی گاڑیاں آئی ہیں اور جہاز کا ملبہ اٹھا رہی ہیں، رات سوا ایک بجے بہت بڑا بلاسٹ ہوا ہے، دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: یکم جمادی الاوّل کب ہو گی ؟ اعلان ہو گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس دوران بھارت کے تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک سخوئی طیارہ مار گرایا گیا جبکہ ایک کمبیٹ ڈرون بھی تباہ کیا گیا۔
بھارتی حملے کی تفصیلات
یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ شب پاکستان کے 6 شہروں میں 24 حملے کیے، جس میں 26 شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ 35 زخمی ہیں۔