ہم انتظار کررہے تھے، جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے، ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے: وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس
سپیکر ایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اہم خطاب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینیوں نے بھارت کے بعد جنرل(ر) بخشی کو بھی طنز کا نشانہ بنا ڈالا، نئی ویڈیوز آگئیں
بھارت کا حملہ اور پاکستان کی جوابدہی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم انتظار کررہے تھے، جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے، ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے۔ دشمن نے کل رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔ بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں
حملے میں بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دشمن نے پاکستان پر حملے کی ناپاک کوشش کی، مسلح افواج نے ہندوستان کے مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا، مسلح افواج نے تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، نریندر مودی پہلی بار عوامی سطح پر بول پڑے
پاکستان کی جانب سے تحقیقات کا وعدہ
وزیراعظم نے کہا کہ 22 اپریل کو پہلگام میں افسوسناک واقعہ ہوا، بھارت نے 10 منٹ میں ایف آئی آر درج کی اور فوری طور پر پاکستان پر الزام لگا دیا۔ ہمارے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مزید آٹھ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کی منظوری: کیا بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی؟
پاکستان کی فوج کی شجاعت
انھوں نے کہا کہ ہمارے ایس ایس جی کے جوانوں نے شہریوں کی جانیں بچائیں۔ بھارت نے واقعے کی مذمت تک نہیں کی اور اسے سنگدلی سے مذاق بنایا۔ میں نے واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کا کہا، پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس وین سے فرار کا کیس:86 پی ٹی آئی کارکنان کاجوڈیشل ریمانڈ منظور
بھارت کے حملے کی تیاری
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان حملے کا جواب دینے کیلئے 24 گھنٹے تیار تھی۔ بھارت نے رافیل جہاز خریدے لیکن ہماری افواج نے انہیں مار گرایا۔ ایئر چیف ظہیر بابر کو سب کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: غیرملکی خاتون کو منشیات سمگل کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا
پاکستان کی فتح کا اعزاز
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کل رات بھارت نے مکمل تیاری کے ساتھ 80 جہازوں کے ساتھ حملہ کیا، لیکن ہمارے جہازوں نے سرحد عبور نہیں کی اور ہمارے عقابوں نے پانچ بھارتی جہازوں کو مار گرایا۔ کل رات بھارت کے ہوش ٹھکانے آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں سماعت، حارث رؤف کو طیارے گرانے کے اشارے پر سزا کا امکان
پاکستان کے شہدا کا احترام
وزیراعظم نے کہا کہ کل رات ہمارے دشمنوں کو نیند نہیں آئی، اور ہمارے دوستوں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔ شہیدوں نے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔ یہ شہید پاکستان کے ہیرو ہیں۔
پی ٹی آئی سے اپیل
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آئیں پاکستان کو عظیم بنائیں۔ خطاب مکمل کرنے کے بعد وہ ایوان سے چلے گئے۔