بھارت کے ڈرونز حملوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیان آ گیا

مریم نواز کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے ڈرونز حملوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیان آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، ڈیلی پاکستان کے یوٹیوب چینل کے بعد فیس بک پیج بھی بلاک کردیا
بھارتی ڈرون حملوں کی مذمت
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر مقامات پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور دیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ (MAVI BALINA) 2024 میں شرکت
زخمیوں کی صحت یابی کی دعا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈرون حملوں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہریوں اور افسران کے بہترین علاج کی ہدایت کی اور متعلقہ علاقوں میں انتظامی افسران کو زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔
بھارتی جارحیت کا قلع قمع
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ پوری قوم پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔