پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: سکھ کمیونٹی کا مودی کو پیغام
پاکستانی سکھ کمیونٹی کا جواب
ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستانی سکھ کمیونٹی نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن کی چھٹی بڑھانے یا اسکول بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لوگ گھر بیٹھنے کی بجائے اور زیادہ باہر جانا شروع ہوگئے ہیں، عطا تارڑ
مودی سرکار کے لیے پیغام
روز نامہ امت کے مطابق پاکستان سکھ شہری نے کہا کہ میں مودی سرکار کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وقت آنے پر ہم اپنی افواج کے ساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
گانے کے ذریعے محبت کا اظہار
سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری نے گانا گا کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ گورونانک کی پاک دھرتی سے ہمیں بہت پیار ہے۔








