پاکستان کا نیا جنگی ترانہ ”تیار ہیں ہم، اللہ اکبر“ ریلیز
نیا ملی نغمہ جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی قوم کی دلی آواز پر نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر پر ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا، سعودی وزارتِ دفاع
شاعری اور آواز کا جادو
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملی نغمے میں دل کو گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا۔ نغمہ کے جوشیلے بول "غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کے لئے تیار ہیں ہم" نے چار چاند لگا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کی نئی لہر ؛ مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
بھارت کی دھمکیوں کا جواب
بھارت کا جنگی جنون شاید یہ بھول رہا ہے کہ اس کا مقابلہ کس قوم سے ہے۔ پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان دینِ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اس کی فوج اسلام کی فوج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فزا علی کا ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے وائرل تنازع پر وضاحتی بیان سامنے آگیا
قوم اور فوج کا عزم
جوش و ولولہ اور جذبوں سے بھرپور نغمہ جو نہ صرف پاک فوج بلکہ اس قوم کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔ نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اسے ابھی معلوم نہیں کہ وہ کس قوم سے ٹکرایا ہے۔ برق رفتاری، جدید ہتھیاروں سے لیس سامانِ حرب اور سخت ترین ٹریننگ مسلح افواج کا طرَّہِ امتیاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے کے ممالک اپنی سرزمین دشمن کے حوالے نہ کریں، ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ کا حصہ نہ بنیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا تازہ بیان جاری
پاک فوج کا موٹو
پاک فوج کا موٹو: ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ اللہ اکبر کا فلک شگاف نعرہ جنگ کے میدان میں دشمن کا دل دہلا دیتا ہے اور ہمیں ہمت، جرات اور حوصلہ عطا کرتا ہے۔
غازی یا شہید
دشمن جان لے یا ہم غازی ہیں یا شہید، دونوں صورتوں میں سربلند ہیں۔








