بھارت کا’’گودی میڈیا‘‘ جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے:عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کی تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے اور مودی حکومت کے تلوے چاٹنے میں آخری حد تک جا پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قرض سے انکار ، آدمی نے بینکر کو بلیک میل کرکے لاکھوں ہتھیالیے، لیکن کس چیز سے بلیک میل کیا گیا؟
بھارتی میڈیا کے جھوٹ
ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ہے اور سو جھوٹ بھارتی میڈیا ان میں اضافہ کر کے پھیلاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، یہاں تک کہ وہ پاکستان کے شہروں پر قبضے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔
گودی میڈیا کے نزدیک تو بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا ہے، جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے تمام شہر محفوظ اور معمولاتِ زندگی بالکل معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پنجاب کی ہر تحصیل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورسنگ پلان کی منظوری دیدی، کتنی ملازمتیں پیدا ہونگی ؟ جانیے
بھارتی میڈیا کی صورتحال
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے، اور دنیا بھر کا آزاد میڈیا اب مودی حکومت اور اس کے ہمنوا گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے۔ بھارت کی پاکستان کے شہروں کے قریب آنے کی خواہش ہمیشہ ناتمام رہی ہے اور ان شاء اللہ تاقیامت ناتمام ہی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج دہشتگردی کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی
پاکستانی فضائیہ کی کامیابیاں
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ مودی خود ایک ہفتے سے کسی بل میں چھپ کر بیٹھا ہے، جبکہ بھارتی فورسز گزشتہ 3 دنوں سے پاکستانی افواج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھا رہی ہیں۔ پاکستان کی فضائیہ دشمن کے عزائم خاک میں ملا رہی ہے اور تاریخ رقم کر رہی ہے۔
پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، جس کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا بھی کر رہا ہے۔ الحمدللہ پاکستان کے تمام طیارے مکمل محفوظ ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا پیغام
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس شرمندگی کو چھپانے کے لیے جھوٹ پر مبنی خبریں چلا رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر مودی حکومت کی ہزیمت کو چھپایا جا سکے۔ پاکستان کی بہادر افواج اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہیں۔ قوم کو اپنی مسلح افواج پر مکمل فخر ہے۔