جب بھارتی ڈرون لاہور آیا تو پاکستانی سویلین شیروں نے کیسے استقبال کیا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی روح راضی ہو جائے گی

بھارتی ڈرونز کا پاکستانی فضاؤں میں داخلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز جب بھارت نے انٹر نیشنل بارڈر کے مختلف حصوں سے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاکستان بھیجے تو پاک فوج نے ان ڈرونز کی مخصوص صلاحیت کو فوری جانچ لیا۔ انہیں ہارڈ کل یعنی ڈیفنس سسٹم سے نشانہ بنانے کے بجائے فوری اپنی جنگی اسٹریٹجی کو تبدیل کیا گیا۔ ان بھارتی ڈرونز کو سوفٹ کل کیا گیا، یعنی پہلے انہیں پاکستان کے اندر اور نیچے آنے دیا گیا اور پھر انہیں ہیک کر کے چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی بمباری میں 2 ننھی بچیوں سمیت 32 افراد شہید
سوشل میڈیا پر ردعمل
جب بھارت ????????نے اسرائیلی ڈرون بھیج کر سمجھا کہ پاکستان گھبرا جائے گا...
پاکستانی فوج: "لے بھائی، جی تھری نکال!"
تین گولیوں میں خواب چکنا چور
اسرائیلی ٹیکنالوجی کی ایسی کی تیسی – RIP! pic.twitter.com/09XDXcVmA8
— Defense Intelligence (@DI313_) May 9, 2025
واقعہ کی دیگر تفصیلات
اب سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آئی ہیں کہ جب بھارتی ڈرون لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ کے اوپر آئے تو وہاں گراونڈ پر موجود رینجرز اہلکار انہیں اپنی جی تھری گن سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ ساتھ سویلین بھی اپنی گن سے بھارتی ڈرون کا شکار کر رہے تھے۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے فرط جذبات میں تکبیر کے نعرے بھی لگائے۔
#Indian drones Vs #Pakistani local hunters ( Shikari)
Each drone is 700k dollars . pic.twitter.com/Y9QWkztOMb— Zeitung (@Himat75) May 9, 2025