ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ نے چاہا تو آپ کو اپنے مقاصد کے بارے میں اچھی خبریں ملیں گی اور جس طرف بھی ٹینشن چل رہی تھی وہ بھی اب خاتمے کی طرف چل نکلی ہے۔ بس نیت کو صارف کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی سخت مذمت
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک بات کا فیصلہ آپ کے حق میں ہونے کا امکان، بلاک رقم کی واپسی ممکن ہے اور کافی دنوں سے بندش جیسی صورت حال سے نکلنے کا بڑا اچھا موقع نصیب ہوگا، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ سے 4 مسلمان حج کے لیے گھوڑوں پر سعودی عرب پہنچ گئے، پھر کیا ہوا؟ جانیے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اولاد کے اوپر جس قدر توجہ دے سکتے ہیں ضرور دیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو اور جو بھی قدم اٹھانا ہے اس کو نہایت ہی سوچ سمجھ کر اٹھانا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیوں بار بار پرانی غلطیاں یاد کررہے ہیں؟ اب سب کچھ پیچھے چھوڑ کر توبہ کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کریں تاکہ آنے والے دنوں میں بہتری کے طریقے سے کامیابیاں مل سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: 4 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹ معاہدے سے دستبرداری کے لئے دستخط کیے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
عزیزوں وغیرہ اور خاندان میں جھگڑے ان دنوں عروج پر ہیں۔ خود کو ان سے دور رکھنے کی کوشش کریں ورنہ یہ الٹی آپ کے گلے پڑ جائے گی۔ آج اپنے غصے کو بھی قابو میں رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون سے اینڈرائیڈ یا اینڈرائیڈ سے آئی فون پر کبھی ایس ایم ایس نہ کریں، ایف بی آئی نے خبردار کردیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک وقت میں دو جگہ کام کرنے کی آفر بھی آ سکتی ہے اور رکاوٹوں کا سلسلہ جو عرصہ دراز سے جاری تھا وہ بھی اب ختم ہونے جا رہا ہے، البتہ اب موجودہ جگہ سے تبدیلی کی طرف بھی جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ کے گھروں کی فروخت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج ایک اہم دن ملے گا جس میں آپ کی الجھن کا خاتمہ ہونے اور مالی صورت حال میں بہتری کی خبر بھی ملے گی۔ جو لوگ سفر کے خواہشمند ہیں، اپنی تیاری کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن وطن کی حفاظت کیلیے ہم یکجا ہیں: مولانا فضل الرحمٰن
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت میں رہتے ہیں، کس وقت کیا قدم اٹھا لیں، آپ کو خود بھی اندازہ نہیں رہتا اور آج محتاط رہنے کا دن ہے۔ اہم فیصلے کریں، مستقل مزاجی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ پاک سے خیر کی دعاکریں۔ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔ اپنے دل کو وہم وغیرہ سے دور رکھیں اور اچھا سوچیں، انشاءاللہ آپ کے ساتھ اچھا ہی ہوگا، بات توکل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صورت حال بدستور ایک جیسی چل رہی ہے اور فوری تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لگتا ہے اگلے چند دن صرف اپنے موجودہ کام پر ہی توجہ رکھ کر چلنے کا مشورہ ہے، یہی بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کی موثر کارروائی، بھارتی چوکیاں تباہ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صورت حال بحکم اللہ آپ کے حق میں بڑی اچھی رہی ہے۔ ہر کام میں بہتری آنے کی امید ہے اور اگر کسی جگہ پر غلط ہوئی تو وہ ذاتی وجہ سے ہی ہوگی۔ آج بس مکمل توجہ درکار ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
انشاءاللہ آج اچھا دن ثابت ہوگا۔ پچھلے دنوں کافی پریشانیوں میں وقت گزرا ہے۔ اب اس کا ازالہ بھی ہو جائے گا اور آپ کو کئی معاملات میں اچانک ایک خبر سے بہتری مل سکے گی۔