اب تک کی بڑی خبر ، پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے دوسرے رافیل طیارے کی بھی تصدیق ہو گئی

بھارتی طیاروں کے ملبے کی تصدیق

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف عالمی جریدے "دی واشنگٹن پوسٹ" نے بھارتی طیاروں کے ملبوں کی آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے جائزے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان میں دکھایا گیا ملبہ کم از کم دو فرانسیسی ساختہ لڑاکا طیاروں سے مطابقت رکھتا ہے، جو بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔ تصدیق شدہ ویڈیوز میں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیاروں کے تباہ شدہ پرزے اور ڈھانچے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر حالیہ جھڑپوں کے دوران گرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ حملے پر مودی سرکار سے سوالات کی شدت میں اضافہ، رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار بھی بول پڑے، ویڈیو دیکھیں

پاک فضائیہ کا دعویٰ

واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی سطح پر ایک بھارتی رافیل طیارے کا ملبہ ملنے کی تصدیق ہوئی تھی۔ دوسری جانب پاک فضائیہ نے آج پانچ بھارتی طیارے مار گرانے کے ثبوت پیش کردئیے ہیں۔ ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے بین الاقوامی میڈیا کے سامنے تین بھارتی رافیل سمیت پانچ طیاروں کو گرانے کے ثبوت فراہم کیے۔ انہوں نے بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشن بھی دکھائی جبکہ بھارتی پائلٹس کی آپس میں گفتگو بھی سنوائی۔ آڈیو کال میں بھارتی رافیل کے فارمیشن کمانڈر نے کہا کہ "ہمارا ایک ممبر مسنگ ہے، فضا میں ایک دھماکہ سنا ہے"۔

یہ بھی پڑھیں: دمشق میں سیدہ زینب کا مزار: یہ علاقہ جو کئی برسوں تک جنگ کا میدان رہا، وقت کے ساتھ کس طرح تبدیل ہوا؟

پاکستان ایئر فورس کی کارروائیاں

پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل نے ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ 7 مئی کی رات پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے 42 جنگی طیارے فضا میں بلند کیے گئے۔ ان میں سے ایک اسکواڈرن نے کامیابی سے بھارتی فضائی جارحیت کا جواب دیا اور ایک رافیل طیارہ لائن آف کنٹرول (LOC) سے 54 میل دور سری نگر کے علاقے میں مار گرایا گیا۔ "تمام گرائے گئے بھارتی طیاروں کی الیکٹرانک شناخت (Electronic ID) مکمل ہو چکی ہے، اور ہم نے اس حوالے سے ماہرانہ تصاویر، نقشے، اور ریڈیو کمیونیکیشنز دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں تاکہ بھارتی فیک نیوز کا پردہ فاش ہو سکے۔" پاکستانی ایئر فورس نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی تھیں اور پاکستان کی فضائی خودمختاری کا تحفظ کرتے ہوئے انجام دی گئیں۔

خطے میں کشیدگی کی کمی کی ضرورت

ترجمان نے بھارتی میڈیا اور حکومتی حلقوں پر زور دیا کہ وہ جھوٹ پر مبنی بیانیے کے بجائے حقیقت کا سامنا کریں اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی سنجیدہ کوشش کریں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...