بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری اور براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا

پاکستان کی جوابی کاروائیاں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے بھارت کو ہر محاذ پر جواب دیا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب، ایجنڈے بھی جاری
بھارت کو بھاری نقصان
آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بھارت کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان
سائبر اٹیک کا اثر
اس سے قبل سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا تھا۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر زکے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا اور ائیر بیس ادھم پور کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ ادھم پور ایئر بیس کو فتح ون 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن "بنیان المرصوص"
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن "بنیان المرصوص" لانچ کر دیا ہے جس کے تحت بھارت کے متعدد اہداف کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں متعدد ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔