اگر بھارت نہ رکا تو جواب اس سے بھی سخت ہوگا” پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے امریکا پر واضح کردیا
پاک بھارت کشیدگی پر امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے موجودہ صورت حال پر گفتگو کی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب کو کہا کہ اگر بھارت یہاں رک جائے تو پاکستان معاملے کے حل کے لیے تیار ہے لیکن اگر بھارت نہ رکا تو پاکستان اس سے بھی زیادہ بھرپور جواب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
بھارت کی جارحیت اور پاکستان کا جواب
جیونیوز کے مطابق، بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے، جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا، اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: تکالیف سانجھی تھیں، کوئی بناوٹ نہ تھی،ہماری دوستی مثالی تھی اب ایسی دوستی خواب رہ گئی ہے،ماضی انسان کو زندہ رکھنے میں مدد دیتا ہے
پاکستانی فورسز کی بھرپور کارروائی
پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈرشپ نے پی ٹی آئی کو ممی ڈیڈی سے دہشت گرد جماعت بنادیا ، عرفان صدیقی
امریکہ کی تعمیری تعاون کی پیشکش
اب اطلاعات ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ کر کے موجودہ صورت حال میں تعمیری تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ ملک، لوگ امن پسند ہیں: عطا تارڑ
کشیدگی کم کرنے کی اپیل
ٹیمی بروس نے کہا کہ مارکو روبیو نے فریقین پر زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں، اور انہوں نے مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری مذاکرات میں مدد کی پیشکش کی۔ اس کے علاوہ، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا اور بھارت سے جاری حالیہ کشیدگی پر تحمل سے مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
پاکستان کی جانب سے سخت پیغام
جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب کو کہا کہ اگر بھارت یہاں رک جائے تو پاکستان معاملے کے حل کے لیے تیار ہے لیکن اگر بھارت نہ رکا تو پاکستان اس سے بھی زیادہ بھرپور جواب دے گا۔ دوسری جانب بھارت سے بھی امریکا کا رابطہ موجود ہے، مارکو روبیو نے دو روز قبل بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطہ کیا تھا، تاہم اس کے باوجود بھارت نے حملہ کیا۔
امریکی نائب صدر کا بیان
گزشتہ روز نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کا پاک بھارت جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اور امریکا اس جنگ میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔








