پاکستان کا بڑا سائبر اٹیک، اہم بھارتی سائٹس اور ہزاروں سرویلنس کیمرے ہیک

پاکستان کا جواب: آپریشن بنیان مرصوص
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب جاری ہے۔ پاکستان نے 'آپریشن بنیان مرصوص' کے تحت ایک مؤثر سائبر حملہ شروع کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے بے پناہ محبت ہے، جلاوطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یاد کر کے رویا کرتی تھی: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا الحمراء آرٹس کونسل میں خطاب
بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق، ہیک کی جانے والی ویب سائٹس میں شامل ہیں: کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، اور آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ‘ فرحان سعید نے بھارتی میڈیا کو مشورہ دیدیا
ہندوں کی حکومتی ویب سائٹس پر حملہ
اس کے علاوہ، بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آفیشل سائٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ ہیکرز نے نشانہ بنائی گئی بھارتی سائٹس سے مکمل ڈیٹا اڑا دیا ہے۔
ڈیٹا لیک کی تفصیلات
ہیک کی گئی دیگر ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سکیورٹی فورسز، اور یونیک آڈنٹیفیکیش اتھارٹی آف انڈیا شامل ہیں، جن کا ڈیٹا لیک کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن، اور 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کیے گئے ہیں۔