پاک فضائیہ کی جانب سے تباہ کئے گئے بھارتی دفاعی نظام ایس 400 کی اہمیت کیا ہے؟

پاکستان کا جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ایئر بیسروں سمیت ایئر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری
سائبر حملے
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مسئلے پر کنفیوزڈ ہیں ، کس سے مذاکرات کریں۔۔۔ ؟سہیل وڑائچ نے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کر دی
ہوائی اڈے اور ڈپوز کی تباہی
پاکستان نے بھارت کی بٹھنڈا اور سرسہ ایئر فیلڈز بھی تباہ کر دیا جبکہ اڑی سپلائی ڈپو کو تباہ کر ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کو کراچی میں قتل کردیا گیا
پاک فضائیہ کا بڑا حملہ
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کر کے دیا گیا۔ پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اپنے ہائپر سونک میزائل سے ایس 400 کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا کانسٹیبل مبشر کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار، فسادیوں نے بے گناہ کی جان لے لی، معاف نہیں کریں گے: مریم نواز
ایس 400 کی اہمیت
ایس 400 روس کا تیار کردہ فضائی دفاعی نظام ہے جسے بھارت نے 2018 میں خریدا تھا۔ بھارتی عوام کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام پر بہت زیادہ غرور تھا کہ ہمارے پاس ایسا فضائی دفاعی نظام موجود ہے جو پاکستان سے آنے والے میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایس 400 ایک ہی وقت میں 300 ٹارگٹ کو ٹریس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک ہی حملے میں 36 ٹارگٹ کو تباہ کر سکتا ہے یا انہیں انگیج کر سکتا ہے۔
ایس 400 ایئر کرافٹ، کروز میزائل، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنا سکتا ہے، یہ دفاعی نظام 4.8 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑنے والے کسی بھی قسم کے میزائل کو تباہ کر سکتا ہے۔
مالیت اور تعداد
بھارت نے 3 ایس 400 سسٹم نصب کر رکھے ہیں اور پاکستانی فضائیہ کی جانب سے تباہ کئے گئے ایک ایس 400 کی مالیت لگ بھگ 1 اعشاریہ 5 بلین ڈالر ہے۔