پاک فوج کا وار: صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غرور دفن کردیا، دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

بھارتی جنگی غرور کا خاتمہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صحافی عامر الیاس رانا نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ پاک فوج نے کاری وار کرکے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا اور مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے بڑی رقم موصول ہوگئی

پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ

پاکستانی مسلح افواج نے صرف 5 گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا۔ یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس سانحہ میں ملوث عناصر انسانیت کے مجرم ہیں: گورنر پنجاب

S-400 کا خاتمہ

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے JF7 تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدید S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی قیمت تقریباً 1.5 ارب ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن کی ایک ڈیری سے 10 کروڑ روپے مالیت کا پنیر چرالیا گیا

سائبر محاذ پر کامیابیاں

پاکستانی سائبر ماہرین نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بھارت کی درجنوں اہم ویب سائٹس کو ہیک کر لیا، جن میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، مہانگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اور دوسرے سرکاری ادارے شامل ہیں۔

اسی طرح 70 فی صد بھارتی بجلی کا نظام معطل کر دیا گیا ہے، جو دشمن کے مواصلاتی اور دفاعی ڈھانچے کو مفلوج کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو سیلز ٹیکس کیوں ادا کرنا پڑتا ہے، مفتاح اسماعیل نے ڈی پی او حافظ آباد کے شاہانہ دفتر کی ویڈیو شیئر کردی

بری اور فضائی اہداف پر مہلک ضربیں

پاک فوج نے دہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ تباہ کردیا، جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل ذخیرہ تباہ ہونے سے دشمن کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر گلی (IIOJK) میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے، بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع، ہندو پنڈت نے کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں

لائن آف کنٹرول پر کارروائیاں

پاکستان کی مسلح افواج نے نیزہ پیر سیکٹر کے سامنے دھرم سال 1، دانہ 1 اور ٹیبل ٹاپ پوسٹس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ دشمن کے متعدد دیگر پوسٹس بھی مکمل طور پر مٹا دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سعودی عرب میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو میں جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے والا ہائپرسونک میزائل متعارف کروادیا

بھارت کی جنگی صلاحیت پر کاری ضرب

پاکستان نے صرف چند گھنٹوں میں بھارتی دفاعی نظام، فضائی طاقت، سپلائی لائن اور سائبر نیٹ ورک کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ اس آپریشن نے نہ صرف زمینی بلکہ الیکٹرانک جنگ میں بھی پاکستان کی برتری ثابت کر دی ہے۔

پاکستان کا واضح پیغام

پاکستان اپنے ہر قدم سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاکستانی مسلح افواج نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو پیشگی ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

Categories: تجزیہقومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...