آپریشن بنیان مرصوص پہلے ہی دن دشمن کو اس کی اوقات میں واپس لے آیا: وزیر تعلیم
وزیر تعلیم کی پریس کانفرنس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص پہلے ہی دن مکمل ہو گیا اور مودی کے خوابوں کا رام مندر چکنا چور ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کالج کے پرنسپل نے لڑکیوں کو چھیڑنے پر زمیندار کے بیٹے کو 3سال کیلئے ریسٹیکیٹ کیا اور کہا “میرا باپ بھی قبر سے آ کر سفارش کرتا تو بھی تمہیں معاف نہ کرتا”
دشمن کی حقیقت کی طرف واپسی
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پہلے ہی دن دشمن کو اس کی اوقات میں واپس لے آیا اور اس کا رہا سہا غرور خاک میں ملا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے پاک بھارت میچ میں مصافحہ کرنے سے منع کرنے والے میچ ریفری کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے خط لکھ دیا
مودی کی دھوتی گیلی
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پاک فوج کے سرپرائز نے مودی جی کی دھوتی گیلی کر دی۔ اب مودی جی شاہی قلعہ کی سیر کی خواہش سیاحتی ویزہ سے پوری کریں۔ میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے بھارت کو پاکستانی افواج کے عزم نے بالاآخر سیز فائز پر مجبور کیا۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ قصہ اب ہم ہی ختم کریں گے اور ہم نے ایسا کر کے دکھایا۔
بھارت کا مستقبل اور امن کی دعوت
وزیر تعلیم نے کہا کہ بھارت سرجری سے پہلے ہی امن کی زبان سمجھ جاتا تو اس کیلئے اچھا تھا۔ آج کی ذلت تاریخ کا حصہ بن کر بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ رانا سکندر حیات نے مودی سرکار کو ایک مرتبہ پھر امن کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے، بھارت ہمارے ساتھ ملکر خطے میں تعلیم اور امن کیلئے کام کرے۔








